امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو الولید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سلیمان الشیبانی نے حدیث بیان کی از عبد اللہ بن شداد از حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا‘ انہوں نے بیان کیا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم خمرہ (جانماز) پر نماز پڑھتے تھے۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ، قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 381