Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 380

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبد اللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ

کہ ان کی دادی حضرت ملیکہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کھانے کی دعوت دی جو انہوں نے آپ کے لیے تیار کیا تھا‘ آپ نے اس کو کھایا‘ پھر فرمایا: کھڑے ہو میں تم کو نماز پڑھاؤں‘ حضرت انس نے کہا: میں اس چٹائی کی طرف کھڑا ہوا‘ جو لمبے عرصے سے استعمال کی وجہ سے میلی ہو چکی تھی‘ میں نے اس کو پانی سے دھویا‘ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور میں نے اور یتیم نے آپ کے پیچھے صف بنائی اور بڑھیا ہمارے پیچھے کھڑی ہوئی‘ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دو رکعت نماز پڑھائی‘ پھر آپ چلے گئے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ جَدَّتَهُ، مُلَيْكَةَ دَعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِطَعَامٍ صَنَعَتْهُ لَهُ، فَأَكَلَ مِنْهُ ثُمَّ قَالَ ‏ "‏ قُومُوا فَلأُصَلِّ لَكُمْ ‏"‏‏.‏ قَالَ أَنَسٌ فَقُمْتُ إِلَى حَصِيرٍ لَنَا قَدِ اسْوَدَّ مِنْ طُولِ مَا لُبِسَ، فَنَضَحْتُهُ بِمَاءٍ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَصَفَفْتُ وَالْيَتِيمَ وَرَاءَهُ، وَالْعَجُوزُ مِنْ وَرَائِنَا، فَصَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ انْصَرَفَ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 380