امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی از خالد‘ انہوں نے کہا: ہمیں سلیمان بن شیبانی نے حدیث بیان کی از عبداللہ بن شداد از حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے اور میں آپ کے بالمقابل تھی‘ اس وقت میں حائض تھی‘ بعض مرتبہ جب آپ سجدہ کرتے تو آپ کا کپڑا مجھ پر پڑ جاتا اور آپ مصلّے (جانماز) پر نماز پڑھ رہے تھے۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، عَنْ خَالِدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ، قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي وَأَنَا حِذَاءَهُ وَأَنَا حَائِضٌ وَرُبَّمَا أَصَابَنِي ثَوْبُهُ إِذَا سَجَدَ. قَالَتْ وَكَانَ يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 379