Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 373

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن یونس نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابراہیم بن سعد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن شہاب نے حدیث بیان کی از عروہ از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی چادر میں نماز پڑھی‘ جس میں نقش و نگار تھے‘ آپ نے اس کے نقش و نگار کی طرف نظر ڈالی‘ پھر جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: میری اس چادر کو ابو جہم کے پاس لے جاؤ اور مجھے ابو جہم کی سادہ چادر لا دو‘ کیونکہ اس چادر نے ابھی مجھے نماز میں غافل کر دیا تھا۔ اور ہشام بن عروہ نے کہا از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نماز میں اس کے نقش و نگار کی طرف دیکھ رہا تھا‘ پس مجھے خوف ہوا کہ یہ چادر مجھے آزمائش میں ڈال دے گی۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم صَلَّى فِي خَمِيصَةٍ لَهَا أَعْلاَمٌ، فَنَظَرَ إِلَى أَعْلاَمِهَا نَظْرَةً، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ ‏"‏ اذْهَبُوا بِخَمِيصَتِي هَذِهِ إِلَى أَبِي جَهْمٍ وَائْتُونِي بِأَنْبِجَانِيَّةِ أَبِي جَهْمٍ، فَإِنَّهَا أَلْهَتْنِي آنِفًا عَنْ صَلاَتِي ‏"‏‏.‏ وَقَالَ هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ كُنْتُ أَنْظُرُ إِلَى عَلَمِهَا وَأَنَا فِي الصَّلاَةِ فَأَخَافُ أَنْ تَفْتِنَنِي ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 373