امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو معاویہ نے حدیث بیان کی از الاعمش از مسلم از مسروق از حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا‘
میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھا‘ آپ نے فرمایا: اے مغیرہ! (پانی کا) برتن اٹھا لو‘ میں نے برتن لے لیا‘ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چلے گئے حتیٰ کہ مجھ سے چھپ گئے‘ پھر آپ نے قضاء حاجت کی اور آپ کے اوپر شامی جبّہ تھا‘ آپ اس آستین سے اپنا ہاتھ نکالنے لگے‘ وہ تنگ تھی‘ پس آپ نے اپنا ہاتھ آستین کے نیچے سے نکال لیا‘ میں نے آپ کے اوپر پانی ڈالا تو آپ نے نماز کا وضوء کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا‘ پھر آپ نے نماز پڑھی۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ شُعْبَةَ
قَالَ كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَقَالَ يَا مُغِيرَةُ خُذِ الإِدَاوَةَ، فَأَخَذْتَهَا، فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى تَوَارَى عَنّي، فَقَضَى حَاجَتَهُ، وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ شَأْمِيّة، فَذَهَبَ لِيُخْرِجَ يَدَهُ مِنْ كُمِّهَا فَضاقَت، فَأَخْرَجَ يَدَهُ مِنْ أَسْفَلِهَا، فَصَبَبتُ عَلَيْهِ، فَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاَةِ، ومَسحَ عَلَى خُفَّيْهِ، ثُمَّ صَلَّى
Reference: Sahih Al Bukhari 363