امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو نعیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شیبان نے حدیث بیان کی از یحییٰ بن ابی کثیر از عکرمہ‘ انہوں نے کہا: میں نے یحییٰ سے سنا‘ یا یحییٰ سے سوال کیا تو انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ
جس نے ایک کپڑے میں نماز پڑھی‘ وہ اس کے دونوں سروں کو ایک دوسرے کی مخالف جانب رکھے (یعنی دایاں سرا بائیں کندھے پر اور بایاں سرا دائیں کندھے پر رکھ کر ان میں گرہ لگا دے)۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ سَمِعْتُهُ أَوْ كُنْتُ سَأَلْتُهُ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ
يَقُولُ: أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ صَلَّى فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ فَلْيُخَالِفْ بَيْنَ طَرَفَيْهِ
Reference: Sahih Al Bukhari 360