Sahih Al Bukhari 353

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مطرف ابو مصعب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالرحمن بن ابی الموالی نے حدیث بیان کی از محمد بن المنکدر‘ انہوں نے کہا:

میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو ایک کپڑا پہنے ہوئے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا اور انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا‘ آپ ایک کپڑا پہنے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے۔

حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ أَبُو مُصْعَبٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي المَوَالِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ المُنْكَدِرِ

قَالَ رَأَيْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، وَقَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 353