Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 352

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن یونس نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عاصم بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے واقد بن محمد نے حدیث بیان کی از محمد بن المنکدر‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

حضرت جابر نے تہبند پہنے ہوئے نماز پڑھی‘ جس کی گرہ انہوں نے اپنی گدی کی طرف سے لگائی ہوئی تھی‘ اور ان کے (دیگر) کپڑے کھونٹی پر ٹنگے ہوئے تھے‘ کسی کہنے والے نے ان سے کہا: آپ ایک تہبند پہنے ہوئے نماز پڑھ رہے ہیں‘ انہوں نے کہا: میں صرف اس لیے یہ کر رہا ہوں تاکہ تم جیسا احمق مجھے دیکھ لے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں ہم میں سے کس کے پاس دو کپڑے ہوتے تھے؟

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، قَالَ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ حَدَّثَنِي وَاقِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ المُنْكدر

قَالَ صَلَّى جَابِرٌ فِي إِزَارٍ قَدْ عَقَدَهُ مِنْ قِبَلِ قَفَاهُ وَثِيَابُهُ مَوْضُوعَةٌ عَلَى المِشْجَبِ ، قَالَ لَهُ قَائِلٌ تُصَلِّي فِي إِزَارٍ وَاحِدٍ؟، فَقَالَ إِنَّمَا صَنَعْتُ ذَلِكَ لِيَرَانِي أَحْمَقُ مِثْلُكَ وَأَيُّنَا كَانَ لهُ ثَوْبَانِ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 352