(امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ) ہمیں قبیصہ بن عقبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از اعمش از عبداللہ بن مرہ از مسروق از عبداللہ بن عمرو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
چار خصلتیں جس میں ہوں گی، وہ خالص منافق ہو گا اور جس میں ان چار میں سے ایک خصلت ہو اس میں نفاق کی ایک خصلت ہو گی، حتیٰ کہ وہ اس خصلت کو چھوڑ دے: (۱) جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو اس میں خیانت کرے (۲) اور جب بات کرے تو جھوٹ بولے (۳) اور جب عہد کرے تو توڑ دے (۴) اور جب جھگڑا کرے تو بدکلامی کرے اور حد سے تجاوز کرے۔
اس حدیث کی شعبہ نے از الاعمش متابعت کی ہے۔
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ
أَرْبَعٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ كَانَ مُنَافِقًا خَالِصًا، وَمَنْ كَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنْهُنَّ، كَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنَ النِّفَاقِ حَتَّى يَدَعَهَا: إِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ، وَإِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا عَاهَدَ غَدَرَ، وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ.
Reference: Sahih Al Bukhari 34