Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 348

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عوف نے خبر دی از ابی رجاء‘ انہوں نے کہا: ہمیں عمران بن الحصین الخزاعی نے حدیث بیان کی کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا‘ وہ الگ کھڑا ہوا تھا‘ اس نے لوگوں کے ساتھ نماز نہیں پڑھی تھی‘ آپ نے فرمایا: اے فلاں! تمہیں لوگوں کے ساتھ نماز پڑھنے سے کس چیز نے منع کیا؟ اس نے کہا: یا رسول اللہ! میں جنبی ہو چکا ہوں اور پانی نہیں ہے‘ آپ نے فرمایا: تم پاک مٹی کو لازم کر لو (اس سے تیمم کرو) وہ تمہیں کافی ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ أَخْبَرَنَا عَوْفٌ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ الخُزَاعِيُّ

أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا مُعْتَزِلًا لَمْ يُصَلِّ فِي القَوْمِ، فَقَالَ: "يَا فُلاَنُ مَا مَنَعَكَ أَنْ تُصَلِّيَ فِي القَوْمِ؟" فَقَالَ: "يَا رَسُولَ اللَّهِ أَصَابَتْنِي جَنَابَةٌ وَلاَ مَاءَ"، فَقَالَ: "عَلَيْكَ بِالصَّعِيدِ فَإِنَّهُ يَكْفِيكَ"

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 348