Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 345

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں بشر بن خالد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں محمد نے حدیث بیان کی‘ وہ غندر ہیں از شعبہ از سلیمان از ابی وائل‘ انہوں نے کہا:

حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے کہا: جب کوئی شخص پانی نہ پائے تو وہ نماز نہ پڑھے؟ حضرت عبداللہ نے کہا: اگر میں ان کو اس کی اجازت دوں تو جس کو ذرا سی بھی سردی لگے گی‘ وہ اس طرح کرے گا یعنی تیمم کرے گا اور نماز پڑھ لے گا۔ حضرت ابو موسیٰ کہتے ہیں: میں نے کہا: پھر حضرت عمار نے جو حضرت عمر سے کہا تھا‘ اس کی کیا توجیہ ہوگی؟ حضرت ابن مسعود نے کہا: میں نے نہیں دیکھا کہ حضرت عمر‘ حضرت عمار کے قول سے مطمئن ہوئے ہوں۔

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ غُنْدَرٌ أَخْبَرَنَا شُعْبَة، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ

قَالَ أَبُو مُوسَى لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: إِذَا لَمْ يَجِدِ المَاءَ لاَ يُصَلِّي؟ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَوْ رَخَّصْتُ لَهُمْ فِي هَذَا كَانَ إِذَا وَجَدَ أَحَدُهُمُ البَرْدَ قَالَ هَكَذَا يَعْنِي تَيَمَّمَ وَصَلَّى، قَالَ قُلْتُ: فَأَيْنَ قَوْلُ عَمَّارٍ لِعُمَرَ؟ قَالَ: إِنِّي لَمْ أَرَ عُمَرَ قَنِعَ بِقَوْلِ عَمَّارٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 345