Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 33

(امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ) ہمیں سلیمان ابو الربیع نے حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں: ہمیں اسماعیل بن جعفر نے حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں: ہمیں نافع بن مالک بن ابی عامر ابو سہل نے حدیث بیان کی، از والد خود از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم، آپ نے فرمایا:

منافق کی تین علامتیں ہیں: وہ جب بات کرتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے، اور جب وعدہ کرتا ہے تو اس کے خلاف کرتا ہے، اور جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو اس میں خیانت کرتا ہے۔

دَّثَنَا سُلَيْمَانُ أَبُو الرَّبِيعِ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ مَالِكِ بْنِ أَبِي عَامِرٍ أَبُو سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ

آيَةُ الْمُنَافِقِ ثَلَاثٌ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 33