Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 339

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں حجاج نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: مجھے الحکم نے خبر دی از ذر از سعید بن عبدالرحمٰن بن ابزیٰ از والد خود کہ

حضرت عمار رضی اللہ عنہ نے اس طرح کیا اور شعبہ نے اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مارے‘ پھر ان کو اپنے منہ کے قریب کیا‘ پھر اپنے چہرے پر مسح کیا اور اپنی ہتھیلیوں پر مسح کیا۔اور نضر نے کہا: ہمیں شعبہ نے از الحکم خبر دی‘ انہوں نے کہا: میں نے ذر کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے‘ از عبد الرحمٰن بن ابزیٰ‘۔حکم نے کہا: میں نے ابن عبدالرحمٰن از والد خود سنا ہے کہ حضرت عمار نے کہا: پاک مٹی مسلمان کا وضوء ہے‘ وہ اس کو پانی سے کافی ہے۔

حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي الحَكَمُ، عَنْ ذَرٍّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ عَمَّارٌ: «بِهَذَا وَضَرَبَ - شُعْبَةُ - بِيَدَيْهِ الأَرْضَ، ثُمَّ أَدْنَاهُمَا مِنْ فِيهِ، ثُمَّ مَسَحَ بِهِمَا وَجْهَهُ وَكَفَّيْهِ» وَقَالَ النَّضْرُ: أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الحَكَمِ، قَالَ: سَمِعْتُ ذَرًّا، يَقُولُ: عَنْ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، قَالَ الحَكَمُ: وَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ عَمَّارٌ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 339