Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 337

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحییٰ بن بکیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از جعفر بن ربیعہ از الاعرج‘ انہوں نے کہا: میں نے عمیر سے سنا‘ جو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام ہیں‘ انہوں نے کہا:

میں اور عبداللہ بن یسار حضرت میمونہ زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام آئے حتیٰ کہ ہم حضرت ابو جہیم بن الحارث بن الصمہ الانصاری رضی اللہ عنہ کے ہاں داخل ہوئے‘ پس حضرت ابو جہیم نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم بئر جمل کی طرف سے آئے‘ ایک شخص نے آپ سے ملاقات کی اور آپ کو سلام کیا‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو جواب نہیں دیا‘ حتیٰ کہ آپ دیوار کے پاس آئے اور آپ نے چہرے اور ہاتھوں پر مسح کیا‘ پھر اس کے سلام کا جواب دیا۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنِ الأَعْرَجِ، قَالَ سَمِعْتُ عُمَيْرًا مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ أَقْبَلْتُ أَنَا وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَسَارٍ، مَوْلَى مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى أَبِي جُهَيْمِ بْنِ الحَارِثِ بْنِ الصِّمَّةِ الأَنْصَارِيِّ، فَقَالَ أَبُو الجُهَيْمِ الأَنْصَارِيُّ

أَقْبَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نَحْوِ بِئْرِ جَمَلٍ فَلَقِيَهُ رَجُلٌ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَقْبَلَ عَلَى الجِدَارِ، فَمَسَحَ بِوَجْهِهِ وَيَدَيْهِ، ثُمَّ رَدَّ عَلَيْهِ السَّلاَمَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 337