Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 333

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں الحسن بن مدرک نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ بن حماد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو عوانہ نے خبر دی‘ ان کا نام ان کی کتاب میں الوضاح ہے‘ انہوں نے کہا: ہمیں سلیمان شیبانی نے خبر دی از عبداللہ بن شداد‘ انہوں نے کہا: میں نے اپنی خالہ حضرت میمونہ زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم رضی اللہ عنہا سے سنا کہ

وہ حائض تھیں‘ نماز نہیں پڑھتی تھیں‘ اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سجدہ گاہ کے سامنے لیٹی ہوئی تھیں اور آپ اپنے مصلیٰ پر نماز پڑھ رہے تھے اور جب آپ سجدہ کرتے تو آپ کا کچھ کپڑا مجھے لگتا۔

حَدَّثَنَا الحَسَنُ بْنُ مُدْرِكٍ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ، قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ اسْمُهُ الوَضَّاحُ، مِنْ كِتَابِهِ، قَالَ أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، قَالَ سَمِعْتُ خَالَتِي مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

أَنَّهَا كَانَتْ تَكُونُ حَائضًا، لاَ تُصَلِّي وَهِيَ مُفْتَرِشَةٌ بِحِذَاءِ مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ يُصَلِّي عَلَى خُمْرَتِهِ، إِذَا سَجَدَ أَصَابَنِي بَعْضُ ثَوْبِهِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 333