امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن ابی سریج نے حدیث بیان کی‘ وہ کہتے ہیں: ہمیں شبابہ نے خبر دی‘ وہ کہتے ہیں: ہمیں شعبہ نے خبر دی از حسین المعلم از ابن بریدہ از حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
ایک عورت کا زچگی میں انتقال ہو گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھی اور آپ اس کے وسط میں کھڑے ہوئے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي سُرَيْجٍ، قَالَ أَخْبَرَنَا شَبَابَةُ، قَالَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ حُسَيْنٍ المُعَلِّمِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ
أَن امْرَأَةً مَاتَتْ فِي بَطْنٍ، فَصَلَّى عَلَيْهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ وَسَطَهَا
Reference: Sahih Al Bukhari 332