Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 32

(امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ) ہمیں ابوالولید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی (ح) امام بخاری نے روایت کیا، اور مجھے بشر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں محمد نے حدیث بیان کی از شعبہ از سلیمان از ابراہیم از علقمہ از عبد اللہ، انہوں نے کہا:

جب یہ آیت نازل ہوئی: ”جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کو ظلم کے ساتھ نہیں ملایا“ (الانعام: ۸۲) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے کہا: ہم میں سے کون اپنے آپ پر ظلم نہیں کرتا؟ تب اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی: ”بے شک شرک کرنا بہت بڑا ظلم ہےO“ (لقمان: ۱۳)۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، (ح) قَالَ: وَحَدَّثَنِي بِشْرٌ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ

لَمَّا نَزَلَتْ: ﴿اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ لَمْ یَلْبِسُوْۤا اِیْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ﴾ قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ ﷺ: أَيُّنَا لَمْ يَظْلِمْ؟ فَأَنْزَلَ اللهُ: ﴿اِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِیْمٌ﴾.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 32