امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن ابی رجاء نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو اسامہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے ہشام بن عروہ سے سنا‘ انہوں نے کہا: مجھے میرے والد نے خبر دی از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہ
حضرت فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ میرا خون جاری رہتا ہے‘ لہٰذا میں پاک نہیں ہوتی‘ کیا میں نماز ترک کر دوں؟ آپ نے فرمایا: نہیں! یہ رگ (سے خون نکلتا) ہے‘ لیکن جتنے ایام میں تمہیں حیض آتا تھا‘ اتنے ایام تک تم نماز چھوڑ دو‘ پھر غسل کرو اور نماز پڑھو۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ابْنُ أَبِي رَجَاءٍ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَ سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ عُرْوَةَ، قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ
أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ، سَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ إِنِّي أُسْتَحَاضُ فَلاَ أَطْهرُ، أَفَأَدَعُ الصَّلاَةَ، فَقَالَ لاَ إِنَّ ذَلِكِ عِرْقٌ، وَلَكِنْ دَعِي الصَّلاَةَ قَدْرَ الأَيَّامِ الَّتِي كُنْتِ تَحِيضِينَ فِيهَا، ثُمَّ اغْتَسِلِي وَصَلِّي
Reference: Sahih Al Bukhari 325