امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں معاذ بن فضاله نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے حدیث بیان کی از یحییٰ از ابی سلمه از زینب بنت ابی سلمہ از حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ
جس وقت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی‘ مجھے حیض آ گیا‘ میں چپکے سے بستر سے نکل گئی‘ میں نے اپنے حیض کے کپڑے لیے‘ آپ نے پوچھا: کیا تمہیں نفاس آ گیا؟ میں نے کہا: جی ہاں! آپ نے مجھے بلایا‘ میں آپ کے ساتھ ایک چادر میں لیٹ گئی۔
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ
قَالَتْ: بَيْنَا أَنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُضْطَجِعَةٌ فِي خَمِيلَةٍ حِضْتُ، فَانْسَلَلْتُ، فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي، فَقَالَ: "أَنُفِسْتِ؟" فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَدَعَانِي، فَاضْطَجَعْتُ مَعَهُ فِي الخَمِيلَةِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 323