امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سعد بن حفص نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شیبان نے حدیث بیان کی از یحییٰ از ابی سلمہ از زینب بنت ابی سلمہ‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ ان کو حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے حدیث بیان کی کہ
میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک چادر میں (لیٹی ہوئی) تھی کہ مجھے حیض آ گیا‘ میں چپکے سے اٹھی اور بستر سے نکل گئی‘ پھر میں نے اپنے حیض کے کپڑے لے کر ان کو پہنا‘ پس رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: کیا تم کو نفاس آ گیا؟ میں نے کہا: جی ہاں! پس آپ نے مجھے بلایا اور مجھے اپنے ساتھ چادر میں داخل کر لیا۔
زینب بنت ابی سلمہ نے کہا: اور حضرت ام سلمہ نے مجھے یہ حدیث بیان کی کہ میں روزے سے ہوتی تھی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم مجھے بوسہ دیتے تھے اور میں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے پانی لے کر غسل جنابت کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ، قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ أَبِي سَلَمَةَ، حَدَّثَتْهُ
أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ قَالَتْ: حِضْتُ وَأَنَا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي الْخَمِيلَةِ، فَانْسَلَلْتُ فَخَرَجْتُ مِنْهَا، فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي فَلَبِسْتُهَا، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: "أَنُفِسْتِ؟"، قُلْتُ: نَعَمْ، فَدَعَانِي فَأَدْخَلَنِي مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ. قَالَتْ: وَحَدَّثَتْنِي أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يُقَبِّلُهَا وَهُوَ صَائِمٌ، وَكُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ مِنَ الْجَنَابَةِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 322