امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از ہشام از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
کہ حضرت فاطمہ بنت ابی حبیش کا خون جاری رہتا تھا‘ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا‘ آپ نے فرمایا: یہ رگ (کا خون) ہے‘ اور حیض نہیں ہے‘ پس جب حیض آئے تو تم نماز کو چھوڑ دو اور جب حیض چلا جائے تو تم غسل کر کے نماز پڑھو۔
حدّثنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ حَدَّثنَا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ
أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ، كَانَتْ تُسْتَحَاضُ، فَسَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: "ذَلِكِ عِرْقٌ وَلَيْسَتْ بِالحَيْضَةِ، فَإِذَا أَقْبَلَتِ الحَيْضَةُ، فَدَعِي الصَّلاَةَ، وَإِذَا أَدْبَرَتْ، فَاغْتَسِلِي وَصَلِّي".
Reference: Sahih Al Bukhari 320