Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 317

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبید بن اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو اسامہ نے حدیث بیان کی از ہشام از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ انہوں نے کہا:

ہم ہلال ذی الحجہ کی پہلی تاریخ کو نکلے‘ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو عمرہ کا احرام باندھنا چاہتا ہو‘ وہ عمرہ کا احرام باندھ لے کیونکہ اگر میں نے ھدی روانہ نہ کی ہوتی تو میں بھی عمرہ کا احرام باندھتا‘ پس بعض صحابہ نے عمرہ کا احرام باندھ لیا اور بعض نے حج کا احرام باندھا‘ اور میں ان لوگوں میں سے تھی جنہوں نے عمرہ کا احرام باندھا‘ پھر مجھے یوم عرفہ نے اس حال میں پایا کہ میں حائض تھی‘ میں نے اس کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی‘ آپ نے فرمایا: تم اپنے عمرہ کو چھوڑ دو اور اپنے سر کے بال کھول دو اور کنگھی کر لو اور حج کا احرام باندھ لو‘ سو میں نے ایسا کر لیا‘ پھر جب الحصبۃ کی رات آئی تو آپ نے میرے ساتھ میرے بھائی حضرت عبدالرحمان بن ابوبکر کو بھیجا‘ پس میں مقام تنعیم کی طرف گئی‘ پھر میں نے اپنے (پہلے) عمرہ کی جگہ عمرہ کا احرام باندھا۔

ہشام نے کہا: اس میں کوئی چیز لازم نہیں تھی‘ ھدی نہ روزہ نہ صدقہ۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ خَرَجْنَا مُوَافِينَ لِهِلاَلِ ذِي الْحِجَّةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ مَنْ أَحَبَّ أَنْ يُهِلَّ بِعُمْرَةٍ فَلْيُهْلِلْ، فَإِنِّي لَوْلاَ أَنِّي أَهْدَيْتُ لأَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ ‏"‏‏.‏ فَأَهَلَّ بَعْضُهُمْ بِعُمْرَةٍ، وَأَهَلَّ بَعْضُهُمْ بِحَجٍّ، وَكُنْتُ أَنَا مِمَّنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ، فَأَدْرَكَنِي يَوْمُ عَرَفَةَ وَأَنَا حَائِضٌ، فَشَكَوْتُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ ‏"‏ دَعِي عُمْرَتَكِ، وَانْقُضِي رَأْسَكِ وَامْتَشِطِي، وَأَهِلِّي بِحَجٍّ ‏"‏‏.‏ فَفَعَلْتُ حَتَّى إِذَا كَانَ لَيْلَةُ الْحَصْبَةِ أَرْسَلَ مَعِي أَخِي عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ، فَخَرَجْتُ إِلَى التَّنْعِيمِ، فَأَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ مَكَانَ عُمْرَتِي‏.‏ قَالَ هِشَامٌ وَلَمْ يَكُنْ فِي شَىْءٍ مِنْ ذَلِكَ هَدْىٌ وَلاَ صَوْمٌ وَلاَ صَدَقَةٌ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 317