Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 316

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابراہیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن شہاب نے حدیث بیان کی از عروہ از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ انہوں نے بیان کیا:

میں نے حجۃ الوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ احرام باندھا‘ میں ان لوگوں میں سے تھی جنہوں نے حج تمتع کا احرام باندھا تھا اور ھدی روانہ نہیں کی تھی‘ پھر حضرت عائشہ نے بتایا کہ ان کو حیض آ گیا اور وہ پاک نہیں ہوئیں‘ حتیٰ کہ عرفہ کی شب آ گئی‘ پس انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! یہ عرفہ کی شب ہے اور میں نے عمرہ کے ساتھ تمتع کیا تھا؟ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اپنے سر کے بال کھول دو اور کنگھی کر لو اور اپنے عمرہ کو موقوف کر دو‘ پس میں نے اس طرح کیا‘ پھر جب میں نے حج ادا کر لیا تو آپ نے حضرت عبدالرحمان کو لیلۃ الحصبۃ (جس دن ایام تشریق کے بعد لوگ منیٰ سے واپسی میں وادیٔ محصب میں ٹھہرتے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی وہاں ٹھہرے تھے) میں حکم دیا کہ میں نے جس عمرہ کا احرام باندھا تھا‘ اس کی جگہ مجھے مقام تنعیم سے عمرہ کرائیں۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، أَنَّ عَائِشَةَ

قَالَتْ: أَهْلَلْتُ مَع رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الوَدَاعِ، فَكُنْتُ مِمَّنْ تَمَتَّع وَلَمْ يَسُقْ الهَدْيَ، فَزَعَمَتْ أَنَّهَا حَاضَت وَلَمْ تَطْهُرْ حَتَّى دَخَلَتْ لَيْلَةُ عَرَفة، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذِهِ لَيْلَةُ عَرَفَةَ وَإِنَّمَا كُنْتُ تَمَتَّعْتُ بِعُمرة، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "انْقُضِي رَأْسَكِ وَامْتَشِطِي، وَأَمْسِكِي عَنْ عُمْرَتِكِ"، فَفَعَلْتُ، فَلَمَّا قضَيْتُ الحَجَّ أَمَرَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ لَيْلَةَ الحَصْبَة، فَأَعْمَرَنِي مِنَ التَّنْعِيمِ مَكَانَ عُمْرَتِي الَّتِي نَسَكْتُ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 316