امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسلم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں وہیب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں منصور نے حدیث بیان کی از والدۂ خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہ
انصار کی ایک عورت نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: میں حیض سے کس طرح غسل کروں؟ آپ نے فرمایا: مشک کا ٹکڑا لے کر اس سے تین مرتبہ طہارت حاصل کرو‘ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حیاء سے اپنا چہرہ دوسری طرف پھیر لیا یا آپ نے فرمایا: اس سے طہارت حاصل کرو‘ پھر میں نے اس کو پکڑ کر اپنی طرف کھینچا اور اس کو بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا مراد ہے۔
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ
أَنَّ امْرَأَةً مِنَ الأَنْصَارِ قَالَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَيْفَ أَغْتَسِلُ مِنَ المَحِيضِ؟ قَالَ: "خُذِي فِرْصَةً مُمَسَّكَةً، فَتَوَضَّئِي ثَلاَثًا". ثُمَّ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَحْيَا، فَأَعْرَضَ بِوَجْهِهِ، أَوْ قَالَ: "تَوَضَّئِي بِهَا". فَأَخَذْتُهَا فَجَذَبْتُهَا، فَأَخْبَرْتُهَا بِمَا يُرِيدُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
Reference: Sahih Al Bukhari 315