امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن عیینہ نے حدیث بیان کی از منصور بن صفیہ از والدہ خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ وہ بیان کرتی ہیں
کہ ایک عورت نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض سے غسل کے متعلق سوال کیا‘ آپ نے اس کو حکم دیا کہ وہ کیسے غسل کرے‘ آپ نے فرمایا: تم مشک کا ٹکڑا لو اور اس سے طہارت حاصل کرو‘ اس نے کہا: کیسے طہارت حاصل کروں؟ آپ نے فرمایا: اس سے طہارت حاصل کرو‘ اس نے کہا: کیسے؟ آپ نے فرمایا: سبحان اللہ! اس سے طہارت حاصل کرو‘ حضرت عائشہ کہتی ہیں: میں نے اس کو اپنی طرف کھینچ کر کہا: اس مشک کے ٹکڑے سے خون کے نشان کو (مل کر) صاف کرو۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ صَفِيَّةَ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ
أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ غُسْلِهَا مِنَ المَحِيضِ، فَأَمَرَهَا كَيْفَ تَغْتَسِلُ، قَالَ: "خُذِي فِرْصَةً مِنْ مَسْكٍ، فَتَطَهَّرِي بِهَا". قَالَتْ: كَيْفَ أَتَطَهَّرُ؟ قَالَ: "تَطَهَّرِي بِهَا". قَالَتْ: كَيْفَ؟ قَالَ: "سُبْحَانَ اللَّهِ، تَطَهَّرِي". فَاجْتَبَذْتُهَا إِلَيَّ، فَقُلْتُ: "تَتَبَّعِي بِهَا أَثَرَ الدَّمِ".
Reference: Sahih Al Bukhari 314