Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 313

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن عبدالوہاب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حماد بن زید نے حدیث بیان کی از ایوب از حفصہ از حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا‘ وہ فرماتی ہیں کہ

ہمیں میت پر تین دن سے زیادہ سوگ کرنے سے منع کیا جاتا تھا‘ ماسوا خاوند کے‘ اس پر چار ماہ دس دن سوگ ہوتا تھا‘ ہم (سوگ میں) سرمہ لگاتی تھیں نہ خوشبو لگاتی تھیں‘ نہ رنگا ہوا کپڑا پہنتی تھیں‘ سوا اس کپڑے کے جو رنگ میں بُنا ہوا ہوتا تھا‘ اور ہمیں یہ اجازت دی گئی تھی کہ ہم حیض سے طہارت کے لیے جب غسل کریں تو (اس جگہ) تھوڑی سی خوشبو لگا لیں اور ہم کو جنائز کے پیچھے جانے سے منع کیا جاتا تھا۔

(امام بخاری نے کہا:) اس حدیث کو ہشام بن حسان نے از حفصہ از ام عطیہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم روایت کیا ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ حَفْصَةَ ـ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ أَوْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ـ قَالَتْ كُنَّا نُنْهَى أَنْ نُحِدَّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلاَثٍ، إِلاَّ عَلَى زَوْجٍ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا، وَلاَ نَكْتَحِلَ وَلاَ نَتَطَيَّبَ وَلاَ نَلْبَسَ ثَوْبًا مَصْبُوغًا إِلاَّ ثَوْبَ عَصْبٍ، وَقَدْ رُخِّصَ لَنَا عِنْدَ الطُّهْرِ إِذَا اغْتَسَلَتْ إِحْدَانَا مِنْ مَحِيضِهَا فِي نُبْذَةٍ مِنْ كُسْتِ أَظْفَارٍ، وَكُنَّا نُنْهَى عَنِ اتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ‏.‏ قَالَ رَوَاهُ هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 313