امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابونعیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابراہیم بن نافع نے حدیث بیان کی از ابن ابی نجیح از مجاہد‘ انہوں نے بیان کیا: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ
ہم میں سے کسی ایک کے پاس صرف ایک کپڑا ہوتا تھا‘ جس میں اس کو حیض آ جاتا تھا‘ پس جب اس کپڑے میں کچھ خون لگ جاتا تو وہ اس پر اپنا تھوک لگاتی‘ پھر اس کو اپنے ناخن سے کھرچ دیتی۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ
قَالَتْ عَائِشَةُ: مَا كَانَ لِإِحْدَانَا إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ تَحِيضُ فِيهِ، فَإِذَا أَصَابَهُ شَيْءٌ مِنْ دَمٍ قَالَتْ بِرِيقِهَا، فَقَصَعَتْهُ بِظُفْرِهَا
Reference: Sahih Al Bukhari 312