Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 306

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از ہشام بن عروہ از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ

حضرت فاطمہ بنت حبیش رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: یا رسول اللہ! بے شک میں پاک نہیں ہوتی‘ کیا میں نماز چھوڑ دوں؟ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ صرف رگ (کا خون ہے) اور یہ حیض نہیں ہے‘ پس جب حیض آئے تو تم نماز چھوڑ دو‘ اور جب حیض کی مقدار چلی جائے تو تم اپنے جسم سے خون کو دھولو اور نماز پڑھو۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ

أَنَّهَا قَالَتْ: قَالَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلاَةَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّمَا ذَلِكِ عِرْقٌ وَلَيْسَ بِالحَيْضَةِ، فَإِذَا أَقْبَلَتِ الحَيْضَةُ فَاتْرُكِي الصَّلاَةَ، فَإِذَا ذَهَبَ قَدْرُهَا، فَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ وَصَلِّي»

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 306