امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابونعیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالعزیز بن ابی سلمہ نے حدیث بیان کی از عبدالرحمن بن القاسم از قاسم بن محمد از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، انہوں نے کہا:
ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گئے، ہم صرف حج کا ذکر کر رہے تھے، جب ہم مقام سرف پر پہنچے تو مجھے حیض آ گیا، پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے اور میں رو رہی تھی، آپ نے پوچھا: تم کیوں رو رہی ہو؟ میں نے کہا: میں (حج کرنا) چاہتی تھی اور اللہ کی قسم! بے شک میں اس سال حج نہیں کر سکوں گی، آپ نے فرمایا: شاید تم کو نفاس (حیض) آ گیا ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں! آپ نے فرمایا: یہ وہ چیز ہے، جس کو اللہ نے آدم کی بیٹیوں پر لکھ دیا ہے، پس تم وہ سب کرو، جو حج کرنے والے کرتے ہیں، سوا اس کے کہ تم بیت اللہ کا طواف نہ کرنا، حتیٰ کہ تم (حیض سے) پاک ہو جاؤ۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ العَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ القَاسِمِ، عَنِ القَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ
قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لاَ نَذْكُرُ إِلَّا الحَجَّ، فَلَمَّا جِئْنَا سَرِفَ طَمِثْتُ، فَدَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي، فَقَالَ: «مَا يُبْكِيكِ؟» قُلْتُ: لَوَدِدْتُ وَاللَّهِ أَنِّي لَمْ أَحُجَّ العَامَ، قَالَ: «لَعَلَّكِ نُفِسْتِ؟» قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: «فَإِنَّ ذَلِكِ شَيْءٌ كَتَبَهُ اللَّهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ، فَافْعَلِي مَا يَفْعَلُ الحَاجُّ، غَيْرَ أَنْ لاَ تَطُوفِي بِالْبَيْتِ حَتَّى تَطْهُرِي»
Reference: Sahih Al Bukhari 305