امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسماعیل بن خلیل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں علی بن مسہر نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں ابواسحاق نے خبر دی، جو شیبانی ہیں از عبدالرحمن بن الاسود از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، انہوں نے بیان کیا کہ
جب ہم میں سے کوئی عورت حائضہ ہوتی، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ساتھ اپنے جسم کو لپٹانا چاہتے تو آپ اس کو حکم دیتے، وہ حیض کے جوش کے اوپر تہبند باندھ لیتی، پھر آپ اس کو اپنے جسم کے ساتھ لپٹا لیتے، حضرت عائشہ نے فرمایا: تم میں سے کون اپنی خواہش پر ضبط کر سکتا ہے؟ جس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی خواہش پر ضبط کرتے تھے۔
علی بن مسہر کی متابعت خالد اور جریر نے کی ہے از شیبانی۔
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ خَلِيلٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ هُوَ الشَّيْبَانِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَتْ إِحْدَانَا إِذَا كَانَتْ حَائِضًا، فَأَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُبَاشِرَهَا أَمَرَهَا أَنْ تَتَّزِرَ فِي [ص:68] فَوْرِ حَيْضَتِهَا، ثُمَّ يُبَاشِرُهَا، قَالَتْ: وَأَيُّكُمْ يَمْلِكُ إِرْبَهُ، كَمَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْلِكُ إِرْبَهُ تَابَعَهُ خَالِدٌ، وَجَرِيرٌ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ
Reference: Sahih Al Bukhari 302