Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 298

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مکی بن ابراہیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے حدیث بیان کی از یحییٰ بن ابی کثیر از ابوسلمه که زینب ام سلمہ کی بیٹی نے ان کو حدیث بیان کی کہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے ان کو حدیث بیان کی، انہوں نے کہا:

جس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم چوکور منقش چادر میں لیٹے ہوئے تھے، مجھے حیض آ گیا، میں چپکے سے نکل گئی، پس میں نے اپنے حیض کے کپڑے لیے، آپ نے پوچھا: کیا تم کو نفاس آ گیا ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں! آپ نے مجھ کو بلایا، پس میں آپ کے ساتھ چادر میں لیٹ گئی۔

حَدَّثَنَا المَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ، حَدَّثَتْهُ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهَا

قَالَتْ بَيْنَا أَنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مُضْطَجِعَةٌ فِي خَمِيصَةٍ، إِذْ حِضْتُ، فَانْسَلَلْتُ، فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي، قَالَ أَنُفِسْتِ قُلْتُ نَعَمْ، فَدَعَانِي، فَاضْطَجَعْتُ مَعَهُ فِي الخَمِيلَةِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 298