Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 294

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ المدینی نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے عبدالرحمن بن القاسم سے سنا، انہوں نے کہا: میں نے قاسم کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا:

ہم گھر سے نکلے اور ہم صرف حج کا ارادہ کر رہے تھے، جب ہم مقام سرف پر پہنچے تو مجھے حیض آ گیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے، اس وقت میں رو رہی تھی، آپ نے پوچھا: تمہیں کیا ہوا؟ کیا تمہیں حیض آ گیا! میں نے کہا: جی ہاں! آپ نے فرمایا: یہ وہ چیز ہے جس کو اللہ نے آدم کی بیٹیوں پر لکھ دیا ہے، پس تم وہ افعال کرو جو حج کرنے والے کرتے ہیں، سوا اس کے کہ تم بیت اللہ کا طواف نہ کرنا، حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج کی طرف سے گائے کی قربانی کی۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ القَاسِمِ، قَالَ: سَمِعْتُ القَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ

خَرَجْنَا لاَ نَرَى إِلَّا الحَجَّ، فَلَمَّا كُنَّا بِسَرِفَ حِضْتُ، فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي، قَالَ: "مَا لَكِ أَنُفِسْتِ؟" قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: "إِنَّ هَذَا أَمْرٌ كَتَبَهُ اللَّهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ، فَاقْضِي مَا يَقْضِي الحَاجُّ، غَيْرَ أَنْ لاَ تَطُوفِي بِالْبَيْتِ" قَالَتْ: وَضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نِسَائِهِ بِالْبَقَرِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 294