امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی از ہشام بن عروہ، انہوں نے کہا: مجھے میرے والد نے خبر دی، انہوں نے کہا: مجھے ابوایوب نے خبر دی، انہوں نے کہا: مجھے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے خبر دی، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا:
یا رسول اللہ! جب کوئی مرد اپنی بیوی سے جماع کرے، پس اس کو انزال نہ ہو، آپ نے فرمایا: عورت کے ساتھ جماع کرنے سے جو رطوبت اس کے جسم پر لگی ہو، اس کو دھو لے، پھر وضوء کرے اور نماز پڑھے۔
امام ابو عبداللہ نے کہا: غسل کرنے میں زیادہ احتیاط ہے اور یہی آخری حکم ہے، ہم نے اس کو صرف ان کے اختلاف کی وجہ سے بیان کیا ہے۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ، أَخْبَرَنِي أَبُو أَيُّوبَ، قَالَ أَخْبَرَنِي أُبَىُّ بْنُ كَعْبٍ
أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِذَا جَامَعَ الرَّجُلُ الْمَرْأَةَ فَلَمْ يُنْزِلْ قَالَ " يَغْسِلُ مَا مَسَّ الْمَرْأَةَ مِنْهُ، ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وَيُصَلِّي ".
Reference: Sahih Al Bukhari 293