امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو معمر نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں عبدالوارث نے حدیث بیان کی از الحسین' یحییٰ نے کہا: اور مجھے ابوسلمہ نے خبر دی کہ ان کو عطاء بن یسار نے خبر دی کہ حضرت زید بن خالد جہنی نے ان کو خبر دی کہ انہوں نے حضرت عثمان بن عفان سے سوال کیا کہ
یہ بتائیں کہ جب مرد اپنی عورت کے ساتھ جماع کرے اور اس کی منی نہ نکلے تو حضرت عثمان نے کہا: وہ اس طرح وضوء کرے' جس طرح نماز کے لیے وضوء کرتا ہے اور اپنے آلہ کو دھو لے' حضرت عثمان نے کہا: میں نے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے' میں نے اس کا حضرت علی بن ابی طالب' حضرت زبیر بن العوام' حضرت طلحہ بن عبیداللہ اور حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہم سے سوال کیا تو ان سب نے یہی حکم دیا۔
اور یحییٰ نے کہا: اور مجھے ابوسلمہ نے خبر دی کہ عروہ بن الزبیر نے ان کو خبر دی کہ حضرت ابو ایوب نے ان کو خبر دی کہ انہوں نے اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنِ الْحُسَيْنِ، قَالَ يَحْيَى وَأَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ، أَنَّ عَطَاءَ بْنَ يَسَارٍ، أَخْبَرَهُ أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ
سَأَلَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ فَقَالَ أَرَأَيْتَ إِذَا جَامَعَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ فَلَمْ يُمْنِ. قَالَ عُثْمَانُ يَتَوَضَّأُ كَمَا يَتَوَضَّأُ لِلصَّلاَةِ، وَيَغْسِلُ ذَكَرَهُ. قَالَ عُثْمَانُ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم. فَسَأَلْتُ عَنْ ذَلِكَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ وَالزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ وَطَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ وَأُبَىَّ بْنَ كَعْبٍ ـ رضى الله عنهم ـ فَأَمَرُوهُ بِذَلِكَ.
Reference: Sahih Al Bukhari 292