Sahih Al Bukhari 285

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عیاش نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں عبدالاعلیٰ نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں حمید نے حدیث بیان کی از بکر از ابی رافع از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ' انہوں نے کہا:

مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ملے اور میں اس وقت جنبی تھا' آپ نے میرا ہاتھ پکڑ لیا' پس میں آپ کے ساتھ چل پڑا' حتیٰ کہ آپ بیٹھ گئے' میں چپکے سے نکل گیا' پھر میں گھر آیا' پس میں نے غسل کیا' پھر میں آیا اور آپ بیٹھے ہوئے تھے' آپ نے فرمایا: اے ابا ہریرہ! تم کہاں تھے؟ تو میں نے آپ کو بتایا' پس آپ نے فرمایا: سبحان اللہ! اے ابا ہریرہ! بے شک مومن نجس نہیں ہوتا۔

حَدَّثَنَا عَيَّاشٌ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ بَكْرٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ

قَالَ لَقِيَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَنَا جُنُبٌ، فَأَخَذَ بِيَدِي، فَمَشَيْتُ مَعَهُ حَتَّى قَعَدَ فَانْسَلَلْتُ، فَأَتَيْتُ الرَّحْلَ، فَاغْتَسَلْتُ ثُمَّ جِئْتُ وَهْوَ قَاعِدٌ فَقَالَ ‏"‏ أَيْنَ كُنْتَ يَا أَبَا هِرٍّ ‏"‏ فَقُلْتُ لَهُ‏.‏ فَقَالَ ‏"‏ سُبْحَانَ اللَّهِ يَا أَبَا هِرٍّ إِنَّ الْمُؤْمِنَ لاَ يَنْجُسُ ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 285