Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 283

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں حمید نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں بکر نے حدیث بیان کی از ابی رافع از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہ

وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مدینہ کے کسی راستہ میں ملے اور وہ جنبی تھے (وہ کہتے ہیں:) میں لوٹ کر آپ سے مؤخر ہو گیا' پھر میں نے جاکر غسل کیا' پھر آ گیا' آپ نے پوچھا: اے ابو ہریرہ! تم کہاں تھے؟ انہوں نے کہا: میں جنبی تھا' میں نے آپ کے پاس بیٹھنا ناپسند کیا اور میں اس وقت طہارت پر نہیں تھا' آپ نے فرمایا: سبحان اللہ! بے شک مسلمان نجس نہیں ہوتا۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا بَكْرٌ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ

أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم لَقِيَهُ فِي بَعْضِ طَرِيقِ الْمَدِينَةِ وَهْوَ جُنُبٌ، فَانْخَنَسْتُ مِنْهُ، فَذَهَبَ فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ ‏"‏ أَيْنَ كُنْتَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ‏"‏‏.‏ قَالَ كُنْتُ جُنُبًا، فَكَرِهْتُ أَنْ أُجَالِسَكَ وَأَنَا عَلَى غَيْرِ طَهَارَةٍ‏.‏ فَقَالَ ‏"‏ سُبْحَانَ اللَّهِ، إِنَّ الْمُؤْمِنَ لاَ يَنْجُسُ ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 283