امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی از امام مالک از ابی النضر جو کہ عمر بن عبید اللہ کے آزاد کردہ غلام ہیں کہ ابومرہ حضرت ام ہانیء بنت ابی طالب کے آزاد کردہ غلام نے خبر دی کہ انہوں نے حضرت ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا سے سنا‘ وہ بیان کرتی تھیں کہ
میں فتح مکہ کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئی‘ میں نے آپ کو غسل کرتے ہوئے پایا اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا آپ پر پردہ کر رہی تھیں‘ آپ نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ پس میں نے کہا: میں ام ہانیء ہوں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ أَنَّ أَبَا مُرَّةَ، مَوْلَى أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ، سَمِعَ أُمَّ هَانِئٍ بِنْتَ أَبِي طَالِبٍ
تَقُولُ ذَهَبْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَامَ الْفَتْحِ، فَوَجَدْتُهُ يَغْتَسِلُ وَفَاطِمَةُ تَسْتُرُهُ فَقَالَ " مَنْ هَذِهِ ". فَقُلْتُ أَنَا أُمُّ هَانِئٍ.
Reference: Sahih Al Bukhari 280