Sahih Al Bukhari 279

امام بخاری روایت کرتے ہیں: اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جس وقت حضرت ایوب علیہ السلام برہنہ غسل کر رہے تھے‘ ان کے اوپر سونے کی ٹڈی گر گئی‘ حضرت ایوب (پکڑنے کے لیے) اس پر کپڑا ڈالنے لگے تو ان کو ان کے رب نے نداء کی: اے ایوب! آپ جو کچھ دیکھ رہے ہیں‘ کیا میں نے آپ کو اس سے مستغنی نہیں کر دیا؟ حضرت ایوب نے کہا: کیوں نہیں! تیری عزت کی قسم! لیکن میں تیری برکت سے مستغنی نہیں ہوں۔ اس حدیث کو ابراہیم نے روایت کیا ہے از موسیٰ بن عقبہ از صفوان بن سلیم از عطاء بن یسار از حضرت ابوہریرہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم‘ آپ نے فرمایا: حضرت ایوب برہنہ غسل کر رہے تھے۔

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ

عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ بَيْنَا أَيُّوبُ يَغْتَسِلُ عُرْيَانًا فَخَرَّ عَلَيْهِ جَرَادٌ مِنْ ذَهَبٍ، فَجَعَلَ أَيُّوبُ يَحْتَثِي فِي ثَوْبِهِ، فَنَادَاهُ رَبُّهُ يَا أَيُّوبُ، أَلَمْ أَكُنْ أَغْنَيْتُكَ عَمَّا تَرَى قَالَ بَلَى وَعِزَّتِكَ وَلَكِنْ لاَ غِنَى بِي عَنْ بَرَكَتِكَ ‏"‏‏.‏ وَرَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ صَفْوَانَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ بَيْنَا أَيُّوبُ يَغْتَسِلُ عُرْيَانًا ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 279