امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں خلاد بن یحییٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابراہیم بن نافع نے حدیث بیان کی از الحسن بن مسلم از صفیہ بنت شیبہ از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ وہ بیان کرتی ہیں:
جب ہم میں سے کسی کو جنابت پہنچتی تو وہ اپنے دونوں ہاتھوں سے تین بار پانی لے کر سر پر ڈالتی‘ پھر اپنے ہاتھ میں پانی لے کر سر کی دائیں جانب ڈالتی‘ پھر اپنے ہاتھ میں پانی لے کر سر کی بائیں جانب ڈالتی۔
حَدَّثَنَا خَلاَّدُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، عَنْ عَائِشَةَ
قَالَتْ كُنَّا إِذَا أَصَابَتْ إِحْدَانَا جَنَابَةٌ، أَخَذَتْ بِيَدَيْهَا ثَلاَثًا فَوْقَ رَأْسِهَا، ثُمَّ تَأْخُذُ بِيَدِهَا عَلَى شِقِّهَا الأَيْمَنِ، وَبِيَدِهَا الأُخْرَى عَلَى شِقِّهَا الأَيْسَرِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 277