Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 276

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو حمزہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: میں نے الاعمش سے سنا از سالم از کریب از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے کہا: حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ

میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل کے لیے پانی رکھا‘ پھر میں نے آپ پر ایک کپڑے سے ستر کیا اور آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں پر پانی بہایا‘ پھر ان کو دھویا‘ پھر اپنے دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا‘ پس اپنی شرم گاہ کو دھویا‘ پھر اپنا ہاتھ زمین پر مارا‘ پھر اس کو ملا‘ پھر اس کو دھویا‘ پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا اور اپنے چہرے کو اور اپنی کلائیوں کو دھویا‘ پھر اپنے سر پر پانی ڈالا اور اپنے پورے جسم پر پانی بہایا‘ پھر ایک طرف گئے اور اپنے دونوں پیروں کو دھویا‘ میں نے آپ کو تولیا دیا‘ آپ نے اس کو نہیں لیا اور چلے گئے اور آپ اپنے دونوں ہاتھوں کو جھاڑ رہے تھے۔

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو حَمْزَةَ، قَالَ سَمِعْتُ الأَعْمَشَ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ

قَالَ قَالَتْ مَيْمُونَةُ وَضَعْتُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم غُسْلاً، فَسَتَرْتُهُ بِثَوْبٍ، وَصَبَّ عَلَى يَدَيْهِ فَغَسَلَهُمَا، ثُمَّ صَبَّ بِيَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ، فَغَسَلَ فَرْجَهُ، فَضَرَبَ بِيَدِهِ الأَرْضَ فَمَسَحَهَا، ثُمَّ غَسَلَهَا فَمَضْمَضَ، وَاسْتَنْشَقَ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ، ثُمَّ صَبَّ عَلَى رَأْسِهِ، وَأَفَاضَ عَلَى جَسَدِهِ، ثُمَّ تَنَحَّى فَغَسَلَ قَدَمَيْهِ، فَنَاوَلْتُهُ ثَوْبًا فَلَمْ يَأْخُذْهُ، فَانْطَلَقَ وَهْوَ يَنْفُضُ يَدَيْهِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 276