امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عثمان بن عمر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یونس نے خبر دی از الزہری از ابوسلمہ از حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
نماز قائم کی گئی اور لوگ کھڑے ہوئے‘ صفیں برابر کی گئیں‘ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف نکل کر آئے‘ پس جب آپ اپنے مصلیٰ پر کھڑے ہوئے تو آپ کو یاد آیا کہ آپ جنبی ہیں‘ آپ نے فرمایا: تم لوگ اسی طرح کھڑے رہو‘ پھر آپ گئے‘ پس آپ نے غسل کیا‘ پھر ہماری طرف نکل کر آئے‘ اس حال میں کہ آپ کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے‘ پس ہم نے آپ کے ساتھ نماز پڑھی۔
عثمان بن عمر کی عبد الاعلیٰ نے متابعت کی ہے از معمر بن راشد از محمد بن مسلم الزہری اور اس حدیث کو عبد الرحمن الاوزاعی نے محمد بن مسلم الزہری سے روایت کیا ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ
قَالَ أُقِيمَتِ الصَّلاَةُ، وَعُدِّلَتِ الصُّفُوفُ قِيَامًا، فَخَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمَّا قَامَ فِي مُصَلاَّهُ ذَكَرَ أَنَّهُ جُنُبٌ فَقَالَ لَنَا : " مَكَانَكُمْ ". ثُمَّ رَجَعَ فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَيْنَا وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ، فَكَبَّرَ فَصَلَّيْنَا مَعَهُ.
Reference: Sahih Al Bukhari 275