امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یوسف بن عیسیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الفضل بن موسیٰ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الاعمش نے خبر دی از سالم از کریب‘ حضرت ابن عباس کے آزاد کردہ غلام از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما از حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل جنابت کے لیے پانی رکھا‘ آپ نے دو یا تین بار دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی انڈیلا‘ پھر آپ نے اپنی شرم گاہ کو دھویا‘ پھر آپ نے دو یا تین مرتبہ اپنا ہاتھ زمین یا دیوار پر رگڑا‘ پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا اور اپنے چہرے کو اور اپنی کلائیوں کو دھویا‘ پھر اپنے سر پر پانی ڈالا‘ پھر اپنے جسم کو دھویا‘ پھر ایک طرف گئے اور اپنے پیروں کو دھویا۔ حضرت میمونہ کہتی ہیں: پس میں آپ کے پاس تولیا لائی تو آپ نے اس کا ارادہ نہیں کیا اور اپنے ہاتھ سے پانی جھاڑنے لگے۔
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى، قَالَ أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، قَالَ أَخْبَرَنَا الأَعْمَشُ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ كُرَيْبٍ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ
قَالَتْ وَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَضُوءًا لِجَنَابَةٍ فَأَكْفَأَ بِيَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ مَرَّتَيْنِ، أَوْ ثَلاَثًا، ثُمَّ غَسَلَ فَرْجَهُ، ثُمَّ ضَرَبَ يَدَهُ بِالأَرْضِ ـ أَوِ الْحَائِطِ ـ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا، ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى رَأْسِهِ الْمَاءَ، ثُمَّ غَسَلَ جَسَدَهُ، ثُمَّ تَنَحَّى فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ. قَالَتْ فَأَتَيْتُهُ بِخِرْقَةٍ، فَلَمْ يُرِدْهَا، فَجَعَلَ يَنْفُضُ بِيَدِهِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 274