Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 270

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو النعمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابوعوانہ نے حدیث بیان کی از ابراہیم بن محمد بن المنتشر از والد خود‘ انہوں نے کہا:

میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا اور ان سے حضرت ابن عمر رضی اللہ کا یہ قول ذکر کیا: مجھے یہ پسند نہیں کہ میں صبح کو حالت احرام میں اٹھوں اور میرے جسم سے خوشبو آ رہی ہو۔ حضرت عائشہ نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم پر خوشبو لگاتی تھی‘ پھر آپ اپنی تمام ازواج کے پاس جاتے‘ پھر صبح کو حالت احرام میں ہوتے ۔

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ، عَنْ أَبِيهِ

قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ فَذَكَرْتُ لَهَا قَوْلَ ابْنِ عُمَرَ مَا أُحِبُّ أَنْ أُصْبِحَ، مُحْرِمًا أَنْضَخُ طِيبًا‏.‏ فَقَالَتْ عَائِشَةُ أَنَا طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ طَافَ فِي نِسَائِهِ ثُمَّ أَصْبَحَ مُحْرِمًا‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 270