امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو الولید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں زائدہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو حصین نے حدیث بیان کی از ابو عبدالرحمن از حضرت علی رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا:
میں ایسا شخص تھا‘ جس کو مذی بہت آتی تھی‘ میں نے ایک شخص کو حکم دیا کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق سوال کرے‘ آپ کی صاحب زادی کی وجہ سے (خود سوال نہیں کیا)‘ تو انہوں نے سوال کیا‘ آپ نے فرمایا: وضوء کرو‘ اور اپنے آلہ کو دھولو۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، قَالَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَلِيٍّ
قَالَ كُنْتُ رَجُلاً مَذَّاءً فَأَمَرْتُ رَجُلاً أَنْ يَسْأَلَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم لِمَكَانِ ابْنَتِهِ فَسَأَلَ فَقَالَ " تَوَضَّأْ وَاغْسِلْ ذَكَرَكَ "
Reference: Sahih Al Bukhari 269