امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن بشار نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن ابی عدی اور یحییٰ بن سعید نے حدیث بیان کی از شعبہ از ابراہیم بن محمد بن المنتشر از والد خود‘ وہ کہتے ہیں: میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس کا ذکر کیا‘ انہوں نے کہا:
اللہ تعالیٰ ابوعبدالرحمٰن پر رحم فرمائے‘ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگاتی تھی‘ پھر آپ تمام ازواج کے پاس گھومتے تھے‘ پھر صبح احرام باندھتے تھے اور آپ کے جسم سے خوشبو آ رہی ہوتی تھی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ، عَنْ أَبِيهِ
قَالَ ذَكَرْتُهُ لِعَائِشَةَ فَقَالَتْ يَرْحَمُ اللَّهُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، كُنْتُ أُطَيِّبُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، فَيَطُوفُ عَلَى نِسَائِهِ، ثُمَّ يُصْبِحُ مُحْرِمًا يَنْضَخُ طِيبًا.
Reference: Sahih Al Bukhari 267