امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن محبوب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبد الواحد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الاعمش نے حدیث بیان کی از سالم بن ابی الجعد از کریب مولیٰ حضرت ابن عباس از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے بیان کیا کہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا:
میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل کے لیے پانی رکھا‘ پس آپ نے ہاتھوں پر پانی ڈالا‘ پھر ان کو دو یا تین بار دھویا‘ پھر اپنے دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا‘ پھر اپنی شرم گاہ کو دھویا‘ پھر اپنے اس ہاتھ کو زمین پر رگڑا‘ پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا‘ پھر اپنے چہرے کو اور اپنے ہاتھوں کو دھویا‘ اور اپنے سر کو تین بار دھویا‘ پھر اپنے پورے جسم پر پانی بہایا‘ پھر اس جگہ سے ایک طرف ہو گئے‘ پس اپنے پیروں کو دھویا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، قَالَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ كُرَيْبٍ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ
قَالَ قَالَتْ مَيْمُونَةُ وَضَعْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَاءً يَغْتَسِلُ بِهِ، فَأَفْرَغَ عَلَى يَدَيْهِ، فَغَسَلَهُمَا مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا، ثُمَّ أَفْرَغَ بِيَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ، فَغَسَلَ مَذَاكِيرَهُ، ثُمَّ دَلَكَ يَدَهُ بِالأَرْضِ، ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ ثُمَّ غَسَلَ رَأْسَهُ ثَلاَثًا، ثُمَّ أَفْرَغَ عَلَى جَسَدِهِ، ثُمَّ تَنَحَّى مِنْ مَقَامِهِ فَغَسَلَ قَدَمَيْهِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 265