Sahih Al Bukhari 264

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالولید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از عبداللہ بن عبداللہ بن جبر‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی ازواج میں سے ایک خاتون‘ دونوں ایک برتن سے پانی لے کر غسل کرتے تھے۔

مسلم اور وہب نے از شعبہ یہ اضافہ کیا: جنابت سے‘ یعنی غسل جنابت کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَبْرٍ، قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ

يَقُولُ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَالْمَرْأَةُ مِنْ نِسَائِهِ يَغْتَسِلاَنِ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 264