Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 260

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن زبیر الحمیدی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الاعمش نے حدیث بیان کی از سالم بن ابی الجعد از کریب از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما از حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل جنابت کیا‘ پھر آپ نے اپنی شرم گاہ کو اپنے ہاتھ سے دھویا‘ پھر اپنے ہاتھ کو دیوار پر ملا‘ پھر اس ہاتھ کو دھویا‘ پھر نماز کا وضوء کیا‘ پھر جب غسل سے فارغ ہو گئے تو اپنے پیروں کو دھویا۔

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ

أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَغَسَلَ فَرْجَهُ بِيَدِهِ، ثُمَّ دَلَكَ بِهَا الْحَائِطَ ثُمَّ غَسَلَهَا، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاَةِ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ غُسْلِهِ غَسَلَ رِجْلَيْهِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 260