Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 259

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عمر بن حفص بن غیاث نے حدیث بیان کی‘ وہ کہتے ہیں: ہمیں میرے والد نے حدیث بیان کی‘ وہ کہتے ہیں: ہمیں الاعمش نے حدیث بیان کی‘ وہ کہتے ہیں: مجھے سالم نے حدیث بیان کی از کریب از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ وہ کہتے ہیں: ہمیں حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا نے حدیث بیان کی‘ وہ بیان کرتی ہیں:

میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل کے لیے (برتن میں) پانی ڈالا‘ تو آپ نے دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا‘ پھر دونوں ہاتھوں کو دھویا‘ پھر اپنی شرم گاہ کو دھویا‘ پھر اپنے ہاتھ کو زمین پر رکھ کر مٹی کے ساتھ ملا‘ پھر اس ہاتھ کو دھویا‘ پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا‘ پھر اپنے چہرے کو دھویا اور اپنے سر پر پانی بہایا‘ پھر ایک طرف گئے اور اپنے دونوں پیروں کو دھویا‘ پھر تولیا لایا گیا‘ آپ نے اس سے بدن نہیں پونچھا۔

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، قَالَ حَدَّثَنِي سَالِمٌ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ حَدَّثَتْنَا مَيْمُونَةُ

قَالَتْ صَبَبْتُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم غُسْلاً، فَأَفْرَغَ بِيَمِينِهِ عَلَى يَسَارِهِ فَغَسَلَهُمَا، ثُمَّ غَسَلَ فَرْجَهُ، ثُمَّ قَالَ بِيَدِهِ الأَرْضَ فَمَسَحَهَا بِالتُّرَابِ، ثُمَّ غَسَلَهَا، ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ، وَأَفَاضَ عَلَى رَأْسِهِ، ثُمَّ تَنَحَّى فَغَسَلَ قَدَمَيْهِ، ثُمَّ أُتِيَ بِمِنْدِيلٍ، فَلَمْ يَنْفُضْ بِهَا‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 259