Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 258

ہمیں محمد بن المثنى نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابو عاصم نے حدیث بیان کی از حنظلہ از قاسم

از حضرت عائشہ رضی اللہ عنها ، وه بیان کرتی ہیں کہ جب نبی ﷺ غسل جنابت کرتے تو حلاب کی مثل کوئی برتن منگواتے ، پھر ہتھیلی میں پانی لے کر سر کی دائیں جانب سے ابتدا کرتے ، پھر بائیں جانب پھر دونوں ہتھیلیوں سے سر کے درمیان میں پانی ڈالتے ۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ حَنْظَلَةَ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ

قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ دَعَا بِشَىْءٍ نَحْوَ الْحِلاَبِ، فَأَخَذَ بِكَفِّهِ، فَبَدَأَ بِشِقِّ رَأْسِهِ الأَيْمَنِ ثُمَّ الأَيْسَرِ، فَقَالَ بِهِمَا عَلَى رَأْسِهِ‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 258